السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
مجھے معلوم ہے کہ عورت کے لیے اقامت کہنی جائز نہیں مگر جب وہ عورتوں کی امامت کروائے تو کیا اقامت مشروع ہوگی؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
عورتوں کے حق میں نماز کے لیے اقامت کہنا مسنون نہیں ہے خواہ اکیلی نمازادا کریں یا ان میں سے کوئی ان کی امامت کروائے جیسے کہ ان کے لیے اذان کہنی مشروع نہیں ہے۔(سعودی فتویٰ کمیٹی)
ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب