سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

سترہزاربندے جنت میں جائیں‘‘والی حدیث کی تحقیق

  • 190
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 2327

سوال

سترہزاربندے جنت میں جائیں‘‘والی حدیث کی تحقیق
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک حدیث مبارکہ کا مفہوم ہے جس میں اللہ کے وہ ستر ہزار بندے جو بغیر حساب کتاب کے جنت میں جائیں گے وہ دم نہیں کرواتے۔میرا سوال ہے کہ کیا شرکیہ دم مراد ہے یا کوئی بھی دم جو کہ صحیح بھی ہو۔ اور کیا میں یہ دعا کر سکتا ہوں کہ اللہ مجھے ان ستر ہزار میں شامل فرماءے۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

 اہل علم کی تصریح کے مطابق اس سے مراد کوئی بھی دم ہے اور اس کی حکمت یہ بیان کی گئی ہے کہ دم وغیرہ میں دم کی طرف حاجت کا اظہار ہے جو کمال توحید اور کمال توکل کے منافی ہے لہذا دم جائز  ہے،لیکن افضل عمل نہیں ہے۔

اسی طرح آپ کے لیے یہ دعا کرنا مشروع ہے کہ اللہ تعالی آپ کو ان ستر ہزار افراد میں شامل کرے۔

 ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

محدث فتوی

فتوی کمیٹی

تبصرے