السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ایک عورت اپنی منی،مذی اور شرمگاہ سے نکلنے والے سیال مادوں میں کیسے فرق کرے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
عورت کا پانی مرد کے پانی کے برخلاف پتلا اور زردی مائل ہوتا ہے جبکہ مرد کا پانی گاڑھا اور سفید ہوتا ہے رہی مذی تو وہ سفید رنگ کا پتلا سامادہ ہے جو شہوت کے وقت خارج ہوتا ہے لیکن وہ ایسی شہوت کے وقت نکلتا ہے جس میں جھٹکے نہیں ہوتے اور اس سے فتور لاحق نہیں ہوتا اور وہ سیال مادے جو عادتاً اس سے خارج ہوتے ہیں سفید رنگ کے مادے ہوتے ہیں۔(فضیلۃ الشیخ محمد بن عبدالمقصود رحمۃ اللہ علیہ )
ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب