السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ایسی عورت جس کو وقفے وقفے سے سیال مادہ آتا ہو وہ وضو کرلے۔ پھر وضو بعد نماز سے پہلے اس کو دوبارہ مادہ آجائے تو وہ کیا کرے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
جب مادہ رک رک کر آتا ہو تو عورت کو اس کے منقطع ہونے کا انتظار کرنا چاہیے لیکن اگر اس کی کوئی واضح صورت حال نہ ہو۔ کبھی آتا ہے اور کبھی نہیں تو وہ نماز کا وقت ہو جانے کے بعد وضو کرے اور نماز ادا کرے پھر اگر دوران نماز بھی اس کو مادہ خارج ہو تا ہے تو اس میں کوئی حرج نہیں (فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثیمین رحمۃ اللہ علیہ )
ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب