سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(139) کیا وہ عورت جس کو سیال مادہ آتا ہے باوضو ہو کر نفل نمازیں اور قرآن مجید پڑھ سکتی ہے؟

  • 18987
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 805

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

وہ عورت جس کو ہمیشہ سیال مادہ خارج ہوا کرتا ہے جب فرض نماز کے لیے وضو کر لے تو کیا اس کے لیے اس وضو سے نفل نمازیں اور قرآن پڑھنا جائز ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جب وہ فرض نماز کے لیے اول وقت میں وضو کر لے تو اس کے لیے جائز ہے کہ وہ جتنے فرائض و نوافل ادا کرنا چاہے ادا کر ے اور اگر قرآن پڑھنا چاہے تو پڑھے یہاں تک کہ دوسری نماز کا وقت داخل ہوجائے ۔(فضیلہ الشیخ محمد بن صالح العثیمین  رحمۃ اللہ علیہ )

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 157

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ