سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(137) وہ عورت جس نے مٹیالے رنگ کا خون دیکھ کر نماز ترک کردی

  • 18985
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-26
  • مشاہدات : 728

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک عورت نے اپنے حیض کے مقررہ ایام سے پہلے مٹیالے رنگ کا خون دیکھ کر نماز ترک کردی پھر عادت کے مطابق خون جاری ہوا تو اس کا کیا حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اُم عطیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا   فرماتی ہیں ۔

"كُنَّا لا نَعُدُّ الْكُدْرَةَ وَالصُّفْرَةَ بَعْدَ الطُّهْرِ شَيْئًا" [1]

"ہم طہر کے بعد زردی مائل اور مٹیالے سیال کو کچھ شمار نہیں کرتی تھیں۔"

سو اس بنا پر مجھے جو بات ظاہر معلوم ہوتی ہے وہ یہ کہ حیض سے پہلے آنے والے مٹیالے رنگ کا سیال مادہ حیض نہیں ہے اور خاص طور پر جب وہ حیض کے مقررہ ایام سے پہلے آئے اور اس پر علامات حیض جیسے انتڑیوں کی پیچیدگی اور کمردرد وغیرہ ظاہر نہ ہوں تو اس کے لیے بہتر یہی ہے کہ وہ اس مدت میں چھوڑی ہوئی نمازیں دھرالے۔(فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثیمین رحمۃ اللہ علیہ )


[1] ۔صحیح سنن ابی داؤد رقم الحدیث (368)

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 156

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ