سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(129) ایک عورت کو خون نکلنے لگا تو اس نے نماز ترک کردی چند دنوں کے بعدحقیقی حیض شروع ہوگیا

  • 18977
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 879

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک عورت کو نودن تک خون آیا اس نے ان کو عادت ماہواری سمجھ کر نماز ترک کر دی مگر چند دنوں کے بعد اسے حقیقی ماہواری شروع ہوئی اب وہ کیا کرے؟ کیا ان ایام کی چھوڑی ہوئی نمازیں ادا کرے یا وہ کیا کرے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

افضل اور بہتر تو یہ ہے کہ پہلے دنوں کی متروکہ نمازیں ادا کرے اور اگر وہ ایسا نہ بھی کرے تو کوئی حرج نہیں اس لیے کہ نبی  صلی اللہ علیہ وسلم  نے اس مستحاضہ کو جس نے آپ  صلی اللہ علیہ وسلم  کو بتایا تھا کہ اسے بہت زیادہ استحاضہ آتا ہے اور وہ ان دنوں میں نماز ترک کر دیتی ہے فرمایا تھا کہ وہ چھ یا سات دن حیض کے شمار کر کے مہینے کے باقی ایام میں نماز ادا کرے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم   نے اس کو چھوڑی ہوئی نمازیں دھرانے کا حکم نہیں دیا پھر بھی اگر وہ متروکہ نمازیں دھرالے تو بہترہے کیونکہ ہو سکتا ہے کہ اس نے مسئلہ دریافت کرنے میں کوتاہی کی ہو۔ اور اگر وہ نمازیں نہ بھی دہرائے تو اس پر کوئی حرج اور گناہ نہیں ہے۔(فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثیمین  رحمۃ اللہ علیہ )

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 151

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ