السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
جب حاملہ کو کسی تکلیف کی وجہ سے زیادہ مقدار میں خون آجائے اور بچہ ساقط نہ ہو تو اس خون کا کیا حکم ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
یہ خون فاسد خون ہے اس کی وجہ سے عورت نماز ترک نہیں کرے گی بلکہ وہ نماز پڑھے گی اگرچہ خون نکلتا ہو،اور اس پر نمازوں کا اعادہ نہیں ہے لیکن وہ ہر نماز کے لیے وضو کیاکرے گی۔واللہ اعلم۔(فضیلۃ الشیخ عبدالرحمان السعدی)
ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب