السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
جب حاملہ بچہ پیدا کردے اور اس سے خون جاری نہ ہوتو کیا اس کے خاوند کے لیے اس سے مجامعت کرنا حلال ہے؟اور کیا وہ عورت نماز ادا کرے گی اور روزہ رکھے گی یا نہیں؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
جب حاملہ بچہ دے دے اور اس سے خون جاری نہ ہوتو اس پر غسل کرکے نماز ادا کرنا اور روزہ رکھنا واجب ہے اور اس کا خاوند اس کے غسل کرلینے کے بعد اس سے مجامعت کرسکتا ہے کیونکہ ولادت میں بچے کے ساتھ یا اس کے بعد غالباً خون نکلتا ہے اگرچہ وہ تھوڑی مقدار میں ہی کیوں نہ ہو۔(سعودی فتویٰ کمیٹی)
ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب