سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(115) جب نفاس والی عورت چالیس دن سے پہلے پاک ہوکر روزہ رکھے اور نماز ادا کرے

  • 18963
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-25
  • مشاہدات : 767

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیانفاس والی عورت پر چالیس دن پورے ہونے سے پہلے  روزہ رکھنا اور نماز  پڑھنا واجب ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جی ہاں،جب نفاس والی عورت چالیس دن گزرنے سے پہلے پاک ہوجائے تو اس  پر روزہ رکھنا واجب ہوگا اگر یہ واقعہ رمضان میں ہواہے۔اس پر نماز ادا کرنا بھی واجب ہوگا اور اس کے خاوند کا اس سے مجامعت کرنا جائز ہوگا کیونکہ وہ اب پاک ہے اور اس میں ر وزے ،نماز کے وجوب اور جماع کے جائز ہونے میں کوئی رکاوٹ باقی نہیں رہی ہے۔(فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثمین  رحمۃ اللہ علیہ)

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 144

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ