سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(109) حائضہ کے لیے پاکی کے بعد لباس تبدیل کرنے کا حکم

  • 18957
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 772

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا حائضہ کے لیے حیض سے پاک ہونے کے بعد لباس تبدیل کرنا ضروری ہے یہ جانتے ہوئے کہ اس لباس میں کوئی نجاست اور خون نہیں لگا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس کے لیے ایسا کرنا لازمی نہیں ہے کیونکہ حیض بدن کو ناپاک نہیں کرتا۔خون حیض صرف اس حصے کو ناپاک کرتاہے جس کو وہ لگتا ہے ،اسی لیے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم  نے عورتوں کو حکم دیا کہ جب ان کے کپڑوں کو خون حیض لگ جائے تو وہ ان کو دھوکر ان میں نماز پڑھ لیں۔(فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثمین  رحمۃ اللہ علیہ )

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 140

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ