سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(92) اپنی حائضہ بیوی سے ہم بستری کرنے کا حکم

  • 18940
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 694

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

مرد کا اپنی بیوی سے بحالت حیض جماع کرنے کا کیا حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

آدمی کا اپنی حائضہ بیوی سے وطی کرنا کتاب و سنت کی نص کی روشنی میں حرام ہے۔

اللہ تعالیٰ نے فرمایا:

﴿وَيَسـَٔلونَكَ عَنِ المَحيضِ قُل هُوَ أَذًى فَاعتَزِلُوا النِّساءَ فِى المَحيضِ ...﴿٢٢٢﴾... سورةالبقرة

"اور تجھ سے حیض کے متعلق پوچھتے ہیں کہہ دے وہ ایک طرح کی گندگی ہے۔سو حیض میں عورتوں سے علیحدہ رہو اور ان کے قریب نہ جاؤ۔"

آیت میں حیض کی حالت میں عورت سے وطی کرنے کی ممانعت سے مقام حیض یعنی فرج میں وطی کی ممانعت مراد ہے۔ اگر کوئی شخص جسارت کرتے ہوئے حائضہ سے وطی کر لے تو اس پر توبہ کرنا اور آئندہ اس کام کے کرنے سے پرہیز کرنا لازمی اور ضروری ہے اور اس کے ذمہ ایک دینار یا نصف دینار اختیاری طور پر کفار ہ ادا کرنا ضروری ہے۔

کیونکہ ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ  سے ایسے شخص کے متعلق مرفوعاً مروی ہے جو اپنی بیوی سے حالت حیض میں مجامعت کرے ۔ آپ  صلی اللہ علیہ وسلم  نے فرمایا:

"يَتَصَدَّقُ بِدِينَارٍ, أَوْ نِصْفِ دِينَارٍ"[1]

"کہ وہ ایک دینار یا نصف دینار صدقہ کرے۔"

اس حدیث کو احمد  رحمۃ اللہ علیہ ،ابوداؤد رحمۃ اللہ علیہ  ،ترمذی اور نسائی نے روایت کیا ہے اور دینار سے مراد سونے کا ایک مثقال ہے اور اگر وہ یہ نہ پائے تو اس کی قیمت کے برابر چاندی صدقہ کرنا کافی ہے۔ واللہ اعلم (سماحۃ الشیخ محمد بن ابراہیم آل الشیخ  رحمۃ اللہ علیہ )


[1] ۔صحیح سنن ابی داؤد رقم الحدیث (264)

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 130

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ