سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(87) کیا خون نہ دیکھنے سے عورت پاک ہے؟

  • 18935
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 762

سوال

(87) کیا خون نہ دیکھنے سے عورت پاک ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

حیض کے آخری ایام میں طہر سے پہلے عورت خون کا اثر نہیں دیکھتی کیا وہ اس دن کا روزہ رکھ سکتی ہے حالانکہ ابھی اس نے (پاکی کو واضح کرنے والی) سفید روئی نہیں دیکھی اور اگر ابھی سفید روئی نہیں دیکھی تو وہ کیا کرے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر عورت کی عادت ہے کہ وہ (حیض بند ہوجانے پر) سفیدی نہیں دیکھتی جیسا کہ بعض دوسری خواتین دیکھتی ہیں تو وہ روزہ رکھے گی اور اگر پاکی کے بعد سفیدی دیکھنے کی عادت ہے تو جب تک وہ سفیدی نہ دیکھے وہ روزہ نہ رکھے۔(فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثیمین  رحمۃ اللہ علیہ )

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 127

محدث فتویٰ

تبصرے