السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ایک عورت کو چھ ماہ سے ماہواری نہیں آئی اور وہ اس میں پہلے عشرے سے ہی اعتکاف میں ہے پانچویں دن اس کو معمولی سا خون آیا تو کیا وہ اپنی اعتکاف گاہ سے اٹھ جائے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
وہ اعتکاف گاہ کو نہ چھوڑے کیونکہ یہ معمولی ساخون ہے جبکہ عورت حیض کے خون کو اس کے رنگ و بو سے پہچان لیتی ہے۔ (فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثیمین رحمۃ اللہ علیہ )
ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب