السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
آپ شادی کرنے کا شرعی طریقہ لکھ کر دیں؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
آپ نے سوال فرمایا : ’’آپ شادی کرنے کا شرعی طریقہ لکھ کر دیں ؟‘‘ تو محترم ! کتاب وسنت میں شادی کے سلسلہ میں جو چیزیں آئیں وہ اختصاراً مندرجہ ذیل ہیں بتوفیق اللہ تبارک وتعالیٰ وعونہ ٭ نکاح ٭دلہا کی رضا واجازت٭ دلہن کی رضا واجازت ٭ لڑکی کے ولی کی رضا واجازت٭مہر ٭ عادل گواہ ٭ولیمہ ٭ لڑکے اور لڑکی دونوں کا محصن وعفیف ہونا ٭ لڑکے کا مسلم ہونا ٭ لڑکی کا مسلم یا کتابیہ ہونا ٭لڑکی کو زیور پہنانا۔ باقی شادی بیاہ کے موقع پر برات ، جہیز اور دیگر رائج رسومات کتاب وسنت میں مجھے کہیں نہیں ملیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب