سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(81) ایام ماہواری میں یا دوسرے دنوں میں تھوڑی مقدار میں آنے والا خون

  • 18929
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-02
  • مشاہدات : 721

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے کہ عورت  کا معمولی سا اثر یا معمولی خون کے داغ دھبے دن کے مختلف اوقات میں دیکھتی ہے۔ کبھی تو یہ کیفیت ایام ماہواری کے دوران ہوتی ہے حالانکہ اس کو ماہواری آتی نہیں اور کبھی ایسا ماہواری کے علاوہ ایام میں ہو تا ان دونوں صورتوں میں اس کے روزے کا کیا حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس طرح کے سوال کا جواب قریب ہی گزرا ہے لیکن وہ داغ دھبے جو عادت کے ان ایام میں پائے جائیں جن کو عورت حیض کے معروف ایام سمجھتی ہے تو یہ حیض ہی ہوں گے۔(فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثیمین رحمۃ اللہ علیہ )

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 124

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ