سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(80) عادت ماہواری میں خون کا آنا اور منقطع ہو جانا

  • 18928
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 862

سوال

(80) عادت ماہواری میں خون کا آنا اور منقطع ہو جانا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جب عورت اپنی ماہواری کے یام میں ایک دن خون دیکھے اور اس سے اگلے پورا دن خون نہ دیکھے تو اس عورت کو کیا کرنا چا ہیے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

بظاہر جو طہریا خشکی ایام حیض کے دوران حاصل ہوئی ہے وہ حیض ہی کے تابع ہے اس کو طہر نہیں شمار کیا جا ئےگا اس بنا پر وہ ان کاموں (نماز روزہ وغیرہ ) سے باز رہے گی جن سے حائضہ عورت باز رہتی ہے۔ بعض اہل علم کا فتوی یہ ہے کہ جو عورت ایک دن خون اور ایک دن طہر دیکھتی ہے اس کا خون حیض اور صفائی ستھرائی طہر ہے حتی کہ یہ کیفیت پندرہ دنوں تک جاری رہے جب پندرہ دن ہو جائیں تو اس کے بعد اس کا خون استحاضہ کے حکم میں ہو گا۔ امام احمدبن حنبل  رحمۃ اللہ علیہ  کا مشہور مذہب بھی یہی ہے۔

(فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثیمین  رحمۃ اللہ علیہ )

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 124

محدث فتویٰ

تبصرے