سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(72) ایک تیمم کے ساتھ بے وضو ہونے تک فرائض اور نوافل ادا کرنے کا حکم

  • 18920
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 871

سوال

(72) ایک تیمم کے ساتھ بے وضو ہونے تک فرائض اور نوافل ادا کرنے کا حکم

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا کسی کے لیے ایک تیمم کے ساتھ بے وضو ہونے تک فرائض و نوافل ادا کرنے جائز ہیں کہ نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جی ہاں،علماء کے مشہور قول کے مطابق تیمم کے ساتھ اسی طرح نماز پڑھ سکتا ہے۔جس طرح وضو کے ساتھ چنانچہ وہ تیمم کے ساتھ فرض نماز بھی پڑھے اور نفل بھی اور دوسری نماز کا وقت شروع ہونے سے پہلے دوبارہ تیمم کرے یہی مذہب امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ  کا ہے نیز امام احمد رحمۃ اللہ علیہ  سے ایک روایت اسی کی تائید میں مروی ہے۔یادرہے کہ جو چیز وضو کو توڑتی ہے وہ تیمم کو توڑ دیتی ہے۔ نیز پانی کے استعمال پر قدرت کا حاصل ہو جانا بھی تیمم کو توڑدیتا ہے۔(شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمۃ اللہ علیہ )

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 115

محدث فتویٰ

تبصرے