سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(19) مہندی لگے بالوں پر مسح کرنے کا حکم

  • 18867
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-27
  • مشاہدات : 1093

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جب عورت اپنے سر پر مہندی وغیرہ لیپ کرے تو کیا وہ اس پر مسح کر سکتی ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جب عورت اپنے سر پر مہندی کا لیپ کرے تو  وہ اس پر مسح کر سکتی ہےاور اس کو سر کے بال کھولنے اور مہندی کے نیچے سے مسح کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ نبی  صلی اللہ علیہ وسلم  سے یہ ثابت ہے کہ بلاشبہ آپ  صلی اللہ علیہ وسلم  نے احرام کی حالت میں سر کو لیپ کیا ہوا تھا ۔لہٰذا سر پر لگایا گیا لیپ سر کے ہی تابع ہے اور یہ چیز اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ سر کی پاکی میں قدرے آسانی اور تخفیف جائز ہے۔(فضیلۃ  الشیخ محمد بن صالح العثیمین  رحمۃ اللہ علیہ)

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 67

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ