السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
سونے اور چاندی کے موزوں پر مسح کرنے کا کیاحکم ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
مرد ہو یا عورت دونوں کے لیے سونا یا چاندی یا سونے اور چاندی سے منڈھے ہوئے موزوں پر مسح کرنا جائز نہیں ۔ البتہ ٹوٹے ہوئے برتن کو مرمت کرنے کے لیے تھوڑی سی چاندی استعمال کی جاسکتی ہے اور عورتوں کے لیے بھی سونا اور چاندی اتنا ہی پہننا جائز ہے جس سے عرف عام میں عورتیں اپنے خاوندوں کے لیے زیب و زینت کیا کرتی ہیں اور اس سے زیادہ کی ضرورت نہیں۔ کیونکہ اس مسئلہ میں شریعت کی اصل ممانعت ہے اور عورتوں کے لیے بقدر ضرورت ہی رخصت ہے لہٰذا اس سے زیادہ پہننے اور اس پر مسح کرنے کا حکم ممنوع ہے۔(سماحۃ الشیخ محمد بن ابراہیم آل شیخ رحمۃ اللہ علیہ )
ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب