السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا بازودھوتے وقت ہاتھوں کو ہتھیلیاں دھوئے بغیر،کہنیوں سمیت دھونے سے وضوصحیح ہو جا تا ہے یا پھر ہتھیلیوں کا وضوکے شروع میں ایک ہی دفعہ دھولینا کافی ثابت ہو گا؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
بازو دھوتے وقت ہاتھوں کو انگلیوں کے کناروں سے دونوں جانب سے دھونا ہوگاورنہ وضو کا ایک رکن ناقص رہ جائے گا۔(فضیلۃالشیخ عبدالرزاق عفیفی رحمۃ اللہ علیہ )
ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب