السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا بچوں کی قے نجس ہے یا نہیں؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
تمام اشیاء میں اصل یہ ہے کہ وہ پاک ہیں الایہ کہ ان کی حرمت کی کوئی دلیل ہو۔اور قے کے معدے سے نکلنے اور اس کی بوبدلنے کی وجہ سے ہم اس پر نجس ہونے کا حکم نہیں لگاسکتے،لہذا اس میں اصل یہ ہے کہ وہ پاک ہے اور وضو نہیں توڑتی۔رہے وہ لوگ جنھوں نے قے کو پاخانے پر قیاس کیا ہے اس لیے کہ وہ معدے سے نکلتی ہے اور اس کی بو اور ذائقہ بدل جاتا ہے تو ان پر یہ لازم ہے کہ وہ ڈکار کو ہوا(پھسکی وغیرہ) پر قیاس کیا کریں۔(فضیلۃ الشیخ محمد بن عبدالمقصود)
ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب