السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
میں نے نماز کے لیے وضو کیا اور بچے کو اٹھا لیا تو اس نے میرے کپڑے پر پیشاب کردیا۔میں نے پیشاب لگے حصے کو دھو لیا اور دوبارہ وضو کیے بغیر میں نے نماز پڑھ لی۔کیا میری نماز درست ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
تمہاری نماز درست ہے،اس لیے کہ بچے کا پیشاب لگنے سے وضو نہیں ٹوٹتا بلکہ تجھے جس حصے پر پیشاب لگاہے صرف اسے دھونا ضروری ہے۔(سعودی فتویٰ کمیٹی)
ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب