السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اگر عورت کے کپڑے کا دامن زمین پر گھسیٹنے کی وجہ سے ناپاک ہوجائے تو اس کا کیا حکم ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اس کا حکم جوتوں جیسا ہے کہ جب ان کو نجاست لگ جائے،پھر جب آدمی خشک اور پاک زمین پر ان جوتوں کے ساتھ گزرے گا تو وہ ان کو پاک کردے گی،یہی قول زیادہ قوی ہے۔(الشیخ محمد بن ابراہیم آل شیخ رحمۃ اللہ علیہ )
ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب