سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(1234) ولادت کے وقت بچے کا سر نہ مونڈنا بیماری کی وجہ سے

  • 18841
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 817

سوال

(1234) ولادت کے وقت بچے کا سر نہ مونڈنا بیماری کی وجہ سے

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

بچے کی ولادت ہوئی مگر اس کی بیماری وغیرہ کی وجہ سے اس کا سر نہیں مونڈا جا سکا اور نہ بالوں ہی کے وزن کے برابر چاندی صدقہ کی جا سکی ہے اور اب وہ پنتالیس دن کا ہو گیا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

بچے کا عقیقہ کر دیا جائے (اور سر بھی منڈوایا جائے) امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ساتویں دن کا بیان تعیین کے لیے نہیں ہے، یہ صرف ترجیح و اختیار کے لیے ہے۔ اور بالوں کا وزن اس مدت میں کوئی زیادہ نہیں ہوا ہو گا۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 873

محدث فتویٰ

تبصرے