سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(1223) آخرت اور آخرت کی نعمتیں

  • 18830
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 888

سوال

(1223) آخرت اور آخرت کی نعمتیں

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جنت میں جانے والے مردوں کے لیے حوریں بطور بیویوں کے ہوں گے، تو عورتوں کے لیے کیا ہو گا، اور اس کی دلیل کیا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

عورتوں کے لیے وہ مرد ہوں گے جو جنت میں جائیں گے۔ اور یہ جنتی مرد موٹی موٹی آنکھوں والی حوروں سے بڑھ کر ہوں گے اور بڑی فضیلت والے ہوں گے۔ اور عین ممکن ہے کہ جنت میں بعض عورتوں کا مقام و مرتبہ نکاح کے حوالے سے مردوں سے بڑھ کر ہو۔ اگر کسی عورت کے دنیا میں دو شوہر ہوئے اور دونوں ہی جنتی ہوئے تو اسے ان دونوں میں اختیار دیا جائے گا، اور پھر وہ اسے اختیار کرے گی جو اخلاق میں دوسرے سے بڑھ کر ہوا۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 865

محدث فتویٰ

تبصرے