السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ایک کمپنی نے جو کیسٹوں وغیرہ سے متعلق ہے انہوں نے کچھ کیسٹوں پر آپ کی، شیخ محمد حسین یعقوب، شیخ نشات اور شیخ وجدی غنیم کی تصاویر شائع کی ہیں، تو کیا یہ شرعا جائز ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
یہ چیز شرعا جائز نہیں ہے۔ اگر یہ کمپنیاں اپنے ان اعمال سے باز نہ آئیں تو میں آئندہ ان کے لیے کوئی چیز بھی کیسٹ نہیں کراؤں گا۔ انہیں چاہئے تھا کہ پہلے مجھ سے بات کر لیتے، بالخصوص جبکہ اس بارے میں میرا مذہب معروف ہے۔ میں ویڈیو کے علاوہ تصویر کو (جائز نہیں سمجھتا) اور یہ جو ان لوگوں نے کیسٹوں پر شائع کی ہے، میں اس کی اجازت نہیں دیتا ہوں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب