سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(1200) بچے کی پیدائش پر ہدیے دینا

  • 18807
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-19
  • مشاہدات : 656

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

بعض مقامات پر رواج ہے کہ جب کسی کے ہاں بچے کی ولادت ہوتی ہے تو اسے ہدیے دیے جاتے ہیں اور ان میں سے بعض اوقات سونے کی چیزیں بھی ہوتی ہیں، تو کیا میں بچوں کے ان ہدایا میں کوئی تصرف کر سکتا ہوں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر تصرف سے مراد کوئی فائدہ اٹھانا ہے، تو اس کے جائز ہونے میں کوئی شک نہیں ہے۔ لیکن اگر یہ مراد ہو کہ یہ سونا اس لڑکے کو پہنایا جائے تو ہم یہ مسئلہ اپنی کتاب آداب الزفاف میں واضح کر چکے ہیں۔ ([1])


[1] یعنی لڑکوں کو سوناپہنانا جائز نہیں ہے

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 850

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ