السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ایک خاتون کے لیے کیا چیز زیادہ باعث فضیلت ہے؟ گھر کے لازمی امور، شوہر کی خدمت یا حصول علم کے لیے ان ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو جانا؟ یا وہ گھر کے کام کاج کے لیے خادمہ کا انتظام کر لے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ہاں ایک مسلمان خاتون کے لیے واجب ہے کہ جہاں تک ممکن ہو دینی مسائل سے آگاہی حاصل کرے۔ لیکن شوہر کی خدمت اور بچوں کی تربیت اس سے بڑھ کر واجب ہے۔ اسے چاہئے کہ حصول علم کے لیے روزانہ ایک مناسب وقت فارغ کر لے، خواہ وہ تھوڑا سا ہی کیوں نہ ہو، یا مطالعہ کے لیے کچھ وقت خاص کر لے اور باقی گھر کے کام کاج کے لیے ہو۔ مگر دینی تفقہ اور مسائل سے آگاہی میں غفلت نہ کرے اور یہ کسی طرح درست نہیں کہ گھر کے کام کاج اور بچوں کے معاملات کو خادمہ کے سپرد کر دے۔ اسے ایک درمیانی راہ اپنانی چاہئے۔ علمی آگاہی کے لیے کچھ وقت ہو، خواہ تھوڑا ہی سہی اور گھر کے کام کاج کے لیے بھی کافی وقت ہونا چاہئے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب