سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(1166) عورتیں جہنم میں زیادہ ہوں گی؟

  • 18773
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 966

سوال

(1166) عورتیں جہنم میں زیادہ ہوں گی؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا یہ صحیح ہے کہ جہنم میں عورتیں زیادہ ہوں گی؟ اور کیوں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ہاں یہ صحیح ہے۔ آپ علیہ السلام نے عورتوں سے ایک خطاب کے دوران میں یہ فرمایا تھا:

"يَا مَعْشَرَ النِّسَاءِ تَصَدَّقْنَ، فَإِنَّكُنَّ أَكْثَرُ أَهْلِ النَّارِ "

’’اے عورتو! صدقہ کیا کرو، بلاشبہ تم عورتوں کی تعداد جہنم میں بہت زیادہ ہو گی۔‘‘ (صحیح بخاري،کتاب الحیض،باب ترک الحائض الصوم،حدیث:298وصحیح مسلم،کتاب الایمان،باب بیان نقصان الایمان بنقص الطاعات،حدیچ:79،وسنن الترمذي،کتاب الایمان،باب استکمال الایمان وزیادتہ ونقصانه،حدیث:2613ومسند احمد بن حنبل:433/1،حدیث:4122)فتویٰ میں مذخور الفاظ ترمذی اور مسند احمد کے ہیں۔

اس پر ایک سائلہ نے اپنا یہ اشکال پیش کرتے ہوئے دریافت کیا کہ ’’یہ کیوں ہو گا اے اللہ کے رسول!؟‘‘ فرمایا: ’’کیونکہ تم لعنت بہت زیادہ کرتی ہو اور اپنے شوہروں کی ناقدری کرتی ہو۔‘‘ تو آپ علیہ السلام نے ان کی لعنت بازی اور بہت زیادہ گالی گلوچ اور شوہر کی ناقدری کو جہنم میں ان کی کثرت کا باعث بتایا ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 813

محدث فتویٰ

تبصرے