سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(1160) ماں کی غفلت کی وجہ سے بچہ گرم قہوہ یا پانی سے فوت ہو جائے تو؟

  • 18767
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 805

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ماں کی دو سالہ بچی تھی۔ ماں نے قہوہ اور چائے کی کیتلی رکھی اور خود برتن دھونے چلی گئی۔ جبکہ بچی ساتھ ہی کھیل رہی تھی۔ اچانک ایسے ہوا کہ ماں کی بے خبری میں بچی نے کیتلی کو پکڑا جو سخت گرم تھی، تو وہ الٹی اور گرم گرم قہوہ اس کے اندرونی اعضاء تک میں چلا گیا، اور پھر چوبیس گھنٹوں بعد بچی فوت ہو گئی۔ مان دریافت کرتی ہے کیا اس صورت میں اس پر کوئی کفارہ ہے؟ اگر ہے تو کتنا؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ماں ان احوال و ظروف سے بخوبی آگاہ ہے جن میں یہ حادثہ پیش آیا ہے۔ اگر وہ سمجھتی ہے کہ بچی کو اس طرح چھوڑنے میں وہ قصوروار ہے اور اسی کی وجہ سے یہ سب جو ہونا تھا ہوا ہے، تو اس پر کفارہ ہے، اور وہ ہے کہ ایک گردن آزاد کرنا۔ اگر یہ ممکن نہ ہو تو دو ماہ متواتر روزے رکھے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

 

 

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 810

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ