سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(1159) ماں کی لاپروائی کی وجہ سے بچہ رو رو کر فوت ہو جائے تو؟

  • 18766
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-26
  • مشاہدات : 726

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ماں نے اپنی دودھ پیتی بچی کو بستر میں لٹایا اور خود دوسرے بچوں کے ہاں چلی گئی، حتیٰ کہ وہ بھی سو گئے اور اسے بھی نیند آ گئی تو ان کے ساتھ سو گئی۔ جاگنے پر معلوم ہوا کہ بچی بہت زیادہ روتی رہی ہے، اس پر اس کے روزے کا اثر نمایاں تھا، پھر اسے ہسپتال لے جایا گیا تو وہ کئی دن سوتی رہی، اور پھر اس وجہ سے فوت ہو گئی۔ سوال یہ ہے کہ ماں پر کوئی کفارہ وغیرہ ہے یا نہیں؟ اگر ہے تو کیا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر معاملہ فی الواقع ایسے ہی ہے جیسے کہ سائل نے ذکر کیا ہے تو ماں پر کچھ نہیں ہے۔ کیونکہ ماں نے کوئی ایسا کام نہیں کیا ہے جس سے اس کی موت ہوئی ہو۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 810

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ