سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(417) شادی میں وٹہ سٹہ کی شرعی حیثیت

  • 1876
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 2077

سوال

(417) شادی میں وٹہ سٹہ کی شرعی حیثیت

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا اسلام میں وٹہ سٹہ کی شادی جائز ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں ہے ’’رسول اللہﷺنے نکاح شغار (نکاح وٹہ) سے منع فرمایا‘‘(بخاری۔کتاب النکاح۔باب الشغار)اور بعض احادیث میں یہ لفظ بھی آئے ہیں ’’اسلام میں شغار نہیں‘‘ صحیح بخاری میں عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کا بیان ہے کہ ’’اسلام نے لوگوں کے آج رائج نکاح کے علاوہ جاہلیت کے تمام نکاحوں کو ختم کر دیا‘‘ تو ان دلائل کی روشنی میں نکاح شغار نکاح باطل ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل

نکاح کے مسائل ج1ص 302

محدث فتویٰ

 

تبصرے