سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(1152) ناقص الخلقت حمل کا اسقاط

  • 18759
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-21
  • مشاہدات : 849

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ماں حمل سے ہے اور ڈاکٹر کہتے ہیں کہ بچہ ناقص الخلقت پیدا ہو گا، اس لیے اسقاط کرا لیا جائے۔ تو کیا ان لوگوں کی بات قبول کر لی جائے یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر بچہ میں روح پھونکی جا چکی ہے تو کسی صورت اس کا اسقاط جائز نہیں ہے، خواہ بچہ مریض پیدا ہو اور اس کی ولادت میں ماں کی موت ہی کیوں نہ ہو جائے۔ کیونکہ یہ ایک محترم جان ہے۔ حمل کو جب چار ماہ ہو جاتے ہیں تو اس میں روح ڈال دی جاتی ہے اور رزق، عمر، عمل اور اس کا شقی و سعید ہونا سب لکھ دیا جاتا ہے۔

اگر روح ڈالے جانے سے پہلے ڈاکٹروں کی مذکورہ باتیں ثابت ہو جائیں تو اسقاط میں کوئی حرج نہیں ہو گا، کیونکہ وہ تا حال روح ڈالے جانے سے خالی ہے۔ اگر اس کے متعلق ڈاکٹر بتائیں کہ بچہ ناقص الخلقت ہو گا جو اپنے لیے اور گھر والوں کے لیے بوجھ ہو گا تو اس کے اسقاط میں کوئی حرج نہیں ہو گا۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 805

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ