سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(1145) عورتوں کا عورتوں کے سامنے سوئمنگ پول میں نہانا

  • 18752
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 999

سوال

(1145) عورتوں کا عورتوں کے سامنے سوئمنگ پول میں نہانا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

بعض مقامات پر نہانے کے تالاب (سوئمنگ پول) بنے ہوتے ہیں جو مردوں اور عورتوں کے لیے علیحدہ علیحدہ ہوتے ہیں۔ ان میں نہانے کے لیے عورت کو بڑا مختصر لباس پہننا ہوتا ہے۔ جس سے صرف "عورہ غلیظہ" ہی مستور ہوتی ہے اور وہاں صرف عورتیں ہی ہوتی ہیں۔ یہ دوسری عورتوں کو اور دوسری عورتیں اسے اس حالت میں دیکھتی ہیں۔ تو اس کا کیا حکم ہے؟ اور ایسے ہی مردوں کے لیے کیا حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر عورت عورتوں میں ہو تو اس پر واجب ہے کہ ناف سے گھٹنے تک کا حصہ ڈھانپا ہوا ہو اور کپڑا موٹا اور کھلا ہونا چاہئے۔ ایسا باریک نہ ہو کہ اس سے جسم جھلکے یا اتنا چست نہ ہو کہ جسم کا حجم نمایاں کرے۔ یہ حکم تب ہے جب وہ صرف عورتوں کے اندر ہو۔ اور یہی حکم مردوں کا ہے جو شرعی دلائل سے ثابت ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 801

محدث فتویٰ

تبصرے