سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(1144) ٹینس کھلینا کیسا ہے؟

  • 18751
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1061

سوال

(1144) ٹینس کھلینا کیسا ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میرا بھائی ٹینس کھیلتا ہے، اور مجھے معلوم ہوا ہے کہ یہ حرام ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ کھیل کھیلنا حلال ہے اور جو آپ نے سنا درست نہیں۔ کسی صحابی سے اس کی ممانعت یا ناجائز ہونا ثابت نہیں ہے۔ اور ایسی چیزوں کا اصل حکم حلال ہونا ہی ہے اور ورزش کے لیے اس طرح سے کچھ کھیلنا جائز ہے۔ کیونکہ اس سے بدن کو راحت ملتی ہے، خون گردش کرتا ہے اور سستی اور تھکاوٹ دور ہو جاتی ہے۔ الغرض اس میں ممانعت والی کوئی بات نہیں۔ یہ کوئی حرام یا مکروہ نہیں ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 801

محدث فتویٰ

تبصرے