السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
میری ایک سہیلی نے مجھے بتایا ہے کہ میرا شوہر مجھے اپنے ایک عزیز سے پردہ نہ کرنے کو کہتا ہے، اور یہ اس بدلے میں ہے کہ وہ اپنی بیوی کو میرے شوہر کے پاس بیٹھنے کی اجازت دیتا ہے۔ تو کیا یہ جائز ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اس مسئلے میں آپ کا اپنے شوہر کی بات تسلیم کرنا جائز نہیں ہے کہ آپ اس کے اقرباء کے سامنے چہرہ کھول لیں خواہ وہ اس کے سگے بھائی ہی کیوں نہ ہوں۔ کیونکہ وہ غیر محرم ہیں اور ان کے سامنے چہرہ کھولنا فتنے سے خالی نہیں۔ جیسے کہ اس عزیز کی بیوی کے لیے بھی جائز نہیں کہ آپ کے شوہر کے سامنے چہرہ کھولے اور اپنے شوہر کی یہ بات تسلیم کرے، کیونکہ علت اور سبب دونوں طرف ایک ہی ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب