السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
مجھے میرے والد نے وصیت کی تھی کہ میں ہر سال پندرہ شعبان کو صدقہ کیا کروں، میں پہلے تو کرتی رہی ہوں، بعد میں مجھے کسی نے اس پر ٹوکا ہے کہ یہ جائز نہیں ہے۔ براہ مہربانی اس بارے میں وضاحت فرمائیں؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اس صدقہ کے لیے ہر سال پندرہ شعبان کی تاریخ معین کر لینا بدعت ہے اور جائز نہیں ہے، خواہ آپ کے والد نے اس کی وصیت ہی کی ہے۔ آپ یہ صدقہ کریں مگر یہ تاریخ معین اور خاص نہ کریں، بلکہ کسی اور مہینے اور تاریخ میں کر لیں اور افضل رمضان المبارک ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب