سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(1108) عورت کا مرد کے سر کو سلام (پیار) دینا

  • 18715
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 630

سوال

(1108) عورت کا مرد کے سر کو سلام (پیار) دینا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ہمارے ہاں رواج ہے کہ آدمی عورتوں سے ملنے کے لیے آتا ہے تو وہ اس کے سر کو سلام (پیار) دیتی ہیں بشرطیکہ مرد کے سر پر رومال یا ٹوپی وغیرہ ہو، اور اس میں بوسہ نہیں ہوتا۔ اس کا کیا حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ جائز ہے بشرطیکہ عورت یہ کام اپنے محرم کے ساتھ کرے مثلا باپ یا بھائی وغیرہ۔ اسی طرح وہ اس کے ساتھ مصافحہ بھی کر سکتی ہے مگر اجنبی کے ساتھ مصافحہ یا سر کو بوسہ وغیرہ نہیں دے سکتی، خواہ اس کے سر پر رومال ہو یا نہ ہو، تاکہ فتنے سے بچاؤ رہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 776

محدث فتویٰ

تبصرے