السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اگر عورت کو اچانک تکلیف شروع ہو جائے اور مرد حیران ہو کہ کہاں اور کدھر جائے، تو کیا جوان طبیب کو بلا لے یا کسی بڑی عمر والے کو؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اتفاقی اور مجبوری کے اوقات میں جب فوری اور جلدی کا معاملہ ہو تو جو فوری اور جلدی میسر آ سکتا ہو، اسے ہی طلب کر لے۔ مگر فرصت اور اختیار کے وقت میں نہیں۔ مجبوری کے لیے ایک معروف شرعی اصول موجود ہے کہ (الضرورات تبيع المظورات)’’ضرورتیں ممنوعہ امور کو مباح کر دیتی ہیں۔‘‘
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب