سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(1100) ڈاکٹر کا عورت کو عریاں کرکے دیکھنا

  • 18707
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-18
  • مشاہدات : 855

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اخلاقی الزام و تہمت کی صورت میں مرد ڈاکٹر کا عورت کو عریاں کر کے دیکھنا کیسا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اخلاقی الزام و تہمت کی تحقیق کے لیے عورتوں کو کوئی عورت ہی دیکھے، بشرطیکہ قاضی اس عمل کو ضروری سمجھے۔ مردوں کا عورتوں کو دیکھنا خلاف شریعت ہے۔ جب یہ ضروری ہو تو قابل اعتماد عورتوں سے یہ کام لیا جائے جیسے کہ وزارت صحت میں دائیاں ہوتی ہیں یا قابل اعتماد دوسری عورتیں۔

خیال رہے کہ (عورت یا لڑکے کی شرمگاہ کو) علاج کے لیے دیکھنے اور اخلاقی تہمت اور الزام کی تحقیق کے لیے دیکھنے میں فرق ہے۔ تہمت کی تحقیق کے لیے دیکھنا اسی وقت درست ہو سکتا ہے جب قاضی اس طرح سے تحقیق کو ضروری سمجھے۔ محض الزام کے تحت ایسا نہیں ہو سکتا (بالخصوص جب ایک فریق اس کا انکاری ہو)۔ لیکن اگر علاج کی ضرورت ہو تو طبی اور علاج کی مصلحت کے پیش نظر دیکھا جا سکتا ہے۔ تاہم مرد و معالج عورت کو اس وقت دیکھے جب اس کے قریب عورت کا کوئی اور محرم وغیرہ بھی موجود ہو۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 772

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ