سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(1097) عورت کے اجنبی مردوں کے سامنے نماز ادا کرنا

  • 18704
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-18
  • مشاہدات : 659

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اگر سامنے اور قریب میں اجنبی لوگ موجود ہوں تو عورت نماز کیسے پڑھے جیسے کہ مسجد حرام وغیرہ میں ہوتا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر عورت کے قرب و جوار میں اجنبی اور غیر محرم لوگ موجود ہوں یا اس کے پاس سے گزرتے ہوں، جیسے کہ مسجد حرام وغیرہ میں ہوتا ہے، تو اسے چاہئے کہ اپنا سارا بدن، چہرہ، ہاتھ اور پاؤں سب چھپا لے۔ یہ محض نماز کے لیے نہیں ہے (بلکہ اجنبی لوگوں کی نظروں سے بچاؤ کے لیے ہے)۔ نماز کے لیے حجاب اور نظر دو علیحدہ علیحدہ مسئلے ہیں، ان کا آپس میں کوئی ربط نہیں ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 770

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ