سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(1092) عورت کا اجنبی مرد کو دیکھنا

  • 18699
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 672

سوال

(1092) عورت کا اجنبی مرد کو دیکھنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

عورت کا اجنبی مرد کو دیکھنا اس کا شرعی کیا حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ہم عورت کو نصیحت کریں گے کہ اجنبی مردوں کو مت دیکھے، اور نہ ہی وہ اسے دیکھیں، خواہ یہ کشتی رانی کے مناظر ہوں یا کوئی دوسرے مقابلے۔ عورت بہت کمزور پیدا کی گئی ہے اور بسا اوقات ایسا ہوتا ہے کہ اس طرح کی فلمیں اور جذباتی تصویریں دیکھنے سے عورت کے صنفی جذبات بھڑک اٹھتے ہیں اور پھر وہ فتنے میں مبتلا ہو جاتی ہے۔ تو ان اسباب سے دور رہنے ہی میں سلمتی ہے، اور مدد اللہ ہی سے ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 767

محدث فتویٰ

تبصرے