سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(1087) غیر محرموں کی طرف دیکھنا

  • 18694
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-18
  • مشاہدات : 589

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا آدمی کے لیے جائز ہے کہ جس عورت سے وہ نکاح کرنا چاہتا ہے اس کے چہرے اور ہاتھ کے علاوہ بال اور گردن وغیرہ دیکھ لے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

بظاہر، واللہ اعلم، یہ جائز معلوم ہوتا ہے، بشرطیکہ پہلے سے یہ معاملہ طے شدہ نہ ہو۔ آپ علیہ السلام کے ایک فرمان کا مفہوم کچھ یوں ہے:

إذا ألقى فى قلب أحدكم خطبة امرأة فلينظر إن ما يدعوه إلى نكاحها

’’جب تم میں سے کسی کے دل میں کسی عورت کے لیے پیغام کی بات ڈال دی جائے، تو اسے چاہئے کہ جو بات اس کے لیے اس سے نکاح کی داعی ہے، اسے دیکھ لے۔‘‘

اور کسی طے شدہ بات کے تحت اسے چہرے اور ہاتھوں کے علاوہ دیکھنا جائز نہیں ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 764

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ