سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(1083) دستانے پہن کر اجنبی سے مصافحہ کرنا

  • 18690
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-18
  • مشاہدات : 631

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اگر کوئی دستانے پہن کر کسی اجنبی مرد سے مصافحہ کرے تب بھی وہ گناہ گار ہو گی؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

عورت کے لیے جائز نہیں ہے کہ غیر محرم اجنبی مردوں سے مصافحہ کرے خواہ اس نے دستانے ہی پہن رکھے ہوں یا وہ اپنی چادر اور عبا کے پیچھے یا کسی اور حائل سے مصافحہ کرے، یہ سب مصافحہ ہی ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 762

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ