سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(1075) مردوں کے اختلاط میں عورت کا ڈرائیونگ کرنا

  • 18682
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-18
  • مشاہدات : 749

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا عورت کے لیے شہر کی سڑکوں پر کار چلانا جائز ہے، جبکہ شہر بڑا ہو اور اس کا دوسرے مرد ڈرائیوروں اور عورتوں کے ساتھ اختلاط بھی ہوتا ہو؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

عورت کے لیے جائز نہیں ہے کہ شہروں کی سڑکوں پر کار چلائے، اور نہ ہی اس کے لیے یہ جائز ہے کہ دوسرے مرد ڈرائیوروں کے ساتھ گھلے ملے۔ کیونکہ اس میں اسے اپنا چہرہ یا اس کا کچھ حصہ بے حجاب کرنا پڑتا ہے اور غالبا کچھ بازو بھی عریاں ہو جاتے ہیں، جبکہ یہ اس کے لیے ستر اور قابل حجاب ہیں۔ اور اس لیے بھی کہ اس کا اجنبی مردوں کے ساتھ گھلنا ملنا فتنے اور فساد کو جنم دے سکتا ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 757

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ