السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
نبی کریمﷺنے اپنی زندگی مبارک میں کون سا حج کیا ہے اور اس کا کیا نام ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
حج قران کیا ہے رسول اللہﷺنے عمرہ کے بعد احرام نہ کھولنے پر فرمایا تھا:
«لَوِ اسْتَقْبَلْتُ مِنْ اَمْرِیْ مَا اسْتَدْبَرْتُ مَا اَهْدَيْتُ»(بخارى كتاب العمرة-باب عمرة التنعيم)
’’اگر مجھے پہلے علم ہو جاتا جس چیز کا بعد میں علم ہوا ہے(کہ حج کے مہینوں میں عمرہ جائز ہے) تو میں قربانی نہ لے کر آتا (بلکہ حج تمتع کرتا)‘‘ نیز فرمایا تھا :
«إِنِّی لَبَّدْتُّ رَاسِی وَقَلَّدتُّ هَدْيِی»
’’میں نے سر کو لیپ کیا ہے اور قربانی کو قلادہ ڈالا ہے‘‘
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب