سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(1064) حکومتی اداروں میں عورت کا کام کرنا

  • 18671
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 632

سوال

(1064) حکومتی اداروں میں عورت کا کام کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میرے والد صاحب وفات پا گئے ہیں، ان کے بعد مجھے ایک حکومتی ادارے کی طرف سے وظیفہ ملتا ہے، اور اس کی شرط یہ ہے کہ میں کوئی ملازمت وغیرہ نہ کرتی ہوں یا شادی نہ کی ہو۔ اور اب میرا خیال بن رہا ہے کہ اس ادارے میں ملازمت کر لوں جو چھوٹے بچوں کی نگہداشت سے متعلق ہے۔ تو کیا میرے لیے ضروری ہے کہ اس حکومتی ادارے کو مطلع کروں؟ مگر اس طرح میرا وظیفہ منقطع ہو سکتا ہے۔ یا میں اپنی یہ بات ان سے چھپائے رکھوں تاکہ وظیفہ منقطع نہ ہو؟ میرا یہ وظیفہ میری اس تنخواہ سے زیادہ ہے جو مجھے اس ادارے سے ملے گی۔ جہاں تک میں سمجھتی ہوں شرط یہ ہے کہ وظیفہ خوار حکومتی ملازمت نہ کرے، اور وہ حکومت کی طرف سے دو وظیفے یا تنخواہیں نہ لے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

آپ کے لیے جائز ہے کہ بچوں کے اس ادارے میں ملازمت حاصل کر لیں اور کوئی ضروری نہیں ہے کہ حکومتی ادارے کو اس کی خبر کریں۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 748

محدث فتویٰ

تبصرے