سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(1054) مستعمل سونا بیچ کر نیا سونا خریدنا

  • 18661
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 617

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

بعض سونے کے خریدار نئے سونے کا بھاؤ پوچھتے ہیں۔ بھاؤ معلوم ہونے پر وہ اپنا مستعمل سونا پیش کر دیتے ہیں اور اسے فروخت کرتے ہیں۔ مگر رقم وصول کرتے وقت اسی رقم سے نیا سونا خرید لیتے ہیں۔ اس کا کیا حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس میں کوئی حرج نہیں ہے، بشرطیکہ پہلے سے ایسا کوئی پروگرام طے نہ کیا گیا ہو۔ امام احمد رحمہ اللہ فرماتے ہیں اس صورت میں خریدار کو چاہئے کہ وہاں سے چلا جائے اور کہیں اور سے اپنے مطلب کی چیز خرید لے۔ اگر نہ ملے تو اس کے پاس دوبارہ آ کر خرید کر لے۔ یہ اس لیے کہ حیلہ کے شبہ سے نکل جائے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 738

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ