سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(1052) خرید کے وقت کچھ ادھار کرنا

  • 18659
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-26
  • مشاہدات : 735

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا آدمی سونا خریدتا ہے، اور اس کے ذمے کچھ رقم باقی رہ جاتی ہے، اور وہ کہتا ہے، جب آسانی ہوئی تو دے جاؤں گا؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ جائز نہیں ہے۔ جس قدر سونے کی اس نے قیمت ادا کر دی وہ صحیح ہے اور باقی جس کی قیمت ادا نہیں کی وہ باطل ہو گی۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا سونے چاندی کے بارے میں فرمان ہے: ’’جیسے چاہو بیچ لو جب ہاتھوں ہاتھوں نقد ہو۔‘‘(صحیح بخاری،کتاب البیوع،باب بیع الذھب بالذھب،حدیث:2175،وصحیح مسلم،کتاب المساقاۃ،باب الصرف وبیع الذھب بالورق نقدا،حدیث:1590۔سنن النسائی(4578)۔مسند احمد بن حنبل:320/5، حدیث:22779۔)

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 737

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ